اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باعث حکومت کو بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باعث حکومت کو بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے خسارہ پورا کرنے کیلئے فنانسنگ کے ساتھ ساتھ ڈالر اور روپے کی شرح کے تناسب کے تعین نہ ہونے کے باعث بجٹ تخمینہ جات طے کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ان عوامل کے علاوہ مردم شماری کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے بھی تخمینہ جات طے کرنے میں دشواری درپیش ہے۔ذرائع کے مطابق مردم شماری میں مزید پندرہ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عوامل کی وجہ سے ابھی تک بجٹ کی حکمت عملی کو دستاویزی سطح پر بھی تیار نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر اسٹریٹجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظوری لی جانی تھی وہ ابھی تک تیار ہی نہیں ہوسکا ہے اور ممکنہ طور پر بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیار ہوگا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض پروگرام کا ٹریک پر نہ آنا بھی بجٹ کی تیاریوں میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے اگلے مالی سال 2023-24ء کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا پلان ہے لیکن ملک میں سیاسی و معاشی بے یقینی کے باعث اس حوالے سے اسٹریٹجی پیپر ہی تاحال تیار نہ ہوسکا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر سے ترقیاتی اور جاری اخراجات کیلئے بجٹ کی حد مقرر کرنے کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی تاحال طلب نہیں کیا جا سکا

بجٹ سے متعلق نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظوری لینا تھی حکام کے مطابق بجٹ دستاویز کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی اور ٹیکس ریونیو، مالی خسارے، ترقیاتی بجٹ سمیت اہم بجٹ اہداف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد طے ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…