اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مہنگائی کے ستائے اور پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں

شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی ،6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔ اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔ ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں آئوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال ددی ہیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیےتھے، جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے عوام کی جیبیں خالی کردی۔موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیاں ڈالر کو عذر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی۔ہونڈا 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مزید مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہوکر نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔دوکانداروں نے قیتموں میں اضافے کو ڈالر کی وجہ قرار دے دیا ۔شہریوں نے بتایاکہ حکومت نے غریب کی سواری کو اس کی دسترس سے اتنا دور کردیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا موٹرسائیکل خریدنے کا سوچے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…