جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہمیشہ کمپنی مینجمنٹ کے تعاون سے ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے انہی اقدامات اور کمپنی مینجمنٹ کی کاوشوں کے نتیجے میں یو ایف جی اور اخراجات پر کنٹرول پانے میں کامیابی کے علاوہ ڈیجیٹائزیشن پروگرام پر عمل درآمد ممکن ہوسکا۔ روحی رئیس خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ باہمی کاوشوں کے بغیر کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتا لہذا کمپنی کے مرد و خواتین ملازمین کو مل جل کر کام کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے لیے برداشت کا مادہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر سوئی ناردرن کی خواتین ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کے اسی طرح کے تعاون کے ساتھ مستقبل میں بھی ملازمین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔ قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ڈے کیئر منصوبے میں گہری دلچسی کو سراہا جس سے منصوبے کی فوری تکمیل میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لہذا ڈے کیئر سینٹر کو بھی ملازمین کی آرائ کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں ڈے کیئر سینٹر کے منصوبے سے متعلق جامع دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی ۔ تقرئب میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ سمیت خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…