جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں اربوں کا اضافہ ریکارڈ

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوکاروبار حصص میں اتارچڑھا کا سلسلہ جاری رہا تاہم انڈیکس مثبت زون میں ہی بند ہوا۔ جمعہ کوٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر327پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 41800پوائنٹس کی سطح کے قریب بھی پہنچا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کیلئے ٹیلی کام،فوڈز،پراپرٹیز،پاور سیکٹر کے شیئرز کی فروخت شروع کردی جس سے مارکیٹ میں تیزی کی شدت کم ہوگئی لیکن بینکنگ اور دیگر مالیاتی اداروں نے مارکیٹ کو منفی زون میں جانے سے بچالیا۔

کاروبار میں تیزی کے باوجودکاروباری حجم گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں 58.53فیصد زائد رہا۔کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 31 ارب52کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کی ابتدامثبت رہی جو اختتام تک جاری رہی۔ سرمایہ کاروں نے بینکنگ،ریفائنری،ٹیلی کام،پاورفوڈز،پراپرٹیز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات اختتام تک برقرار رہے۔ایک موقع پر انڈیکس41790پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں شیئرز کی فروخت سے انڈیکس ایک بار پھر41500کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس116.94پوائنٹس بڑھ کر41580.85پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس137.50پوائنٹس بڑھ کر27428.44پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس 8.38پوائنٹس اضافے سے15376.18پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کے ایم آئی30انڈیکس41.43پوائنٹسگھٹ کر72354.37پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ31ارب 52کروڑ 47 لاکھ 11 ہزار 651روپے بڑھ کر 62کھرب 89ارب89کروڑ87لاکھ50ہزار921روپے ہو گیا۔ شیئرزمارکیٹ میں جمعہ کو8ارب97کروڑ روپے سے زائد مالیت کے26کروڑ80لاکھ83ہزار264حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو6ارب24کروڑ روپے سے زائد مالیت کے16کروڑ91لاکھ5ہزار56شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر337کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،154میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سینرجیکو پاک2کروڑ32لاکھ، پاک ریفائنری2کروڑ21لاکھ،سلک بینک2کروڑ17لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ87لاکھ، ٹیلی کارڈ1کروڑ2لاکھ،یونائٹیڈ بینک81لاکھ،فوجی فوڈز79لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور فوڈز اورمحمود ٹیکسٹائل کے شیئرز کے بھا میں رہا جن کے دام1300روپے اور64.02روپے بڑھ کر بالترتیب19300روپے اور924روپے پرپہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی نیسلے پاکستان اورٹالرز لمٹیڈکے شیئرز کے بھا میں رہی جنکی قیمتیں 59.65روپے اور15.49روپے کی کمی سے بالترتیب 5274.33روپے اور191.17 روپے پر آ گئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…