بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)رواں مالی سال ملکی شرح نمو 0.8 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں مذید اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیصد سے کم ہونے کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اگلے مالی سال شرح نمو 3.5 فیصد اور 2025 میں 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 28.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ 2024 میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد اور 2025 میں 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کی شرح روں مالی سال 77 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی روپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں قرضوں کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 69.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 2025 میں قرضوں کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 67.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…