لاہور( این این آئی)شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک و زراعت نے چینی کی قیمت مقرر کر دی ۔چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 14 روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا۔، چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے شوگر ملز منافع/اخراجات، 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرزمارجن ،ٹرانسپورٹ لاگت 2 روپے فی کلواور پرچون فروش کا ایک روپے کلو منافع بھی چینی کی مجموعی لاگت میں شامل ہوگا۔چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں چینی 30 روپے فیصد مہنگی ہوئی۔ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرانے کی پابند ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بڑے اسٹورز پر چینی 125 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام ہے۔