ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

وہ ملک جو دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی سب سے پہلے متعارف کرانے کیلئے تیار

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یوں تو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں 5G متعارف نہیں ہوا لیکن جنوبی کوریا میں اب 6G نیٹ ورک پر کام شروع کردیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جدید سافٹ ویئر پر

مبنی موبائل نیٹ ورکس کو مزید بہترین بناکر 6G نیٹ ورک لانے کی تیاری کررہے ہیں۔6G نیٹ ورک کے لئے جنوبی کوریا کی حکومت مقامی کمپنیوں کو مواد، پرزے اور آلات تیار کرنے کی ترغیب دے گی۔ اس کے علاوہ نیٹ ورک سپورٹ کرنے کے لیے مواد اور پرزہ جات کی رسد کو ہر صورت مربوط رکھنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے۔بنیادی 6G نیٹ ورکنگ پر تحقیق کے لیے ایک فزیبلٹی رپورٹ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق 6G منصوبے پر 48 کروڑ 21 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 40 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔اس منصوبے کا مقصد جنوبی کوریا کو انٹر نیٹ نیٹ ورکنگ کے میدان میں دنیا کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ یہ منصوبہ 2026 سے 2028 کے درمیان حقیقت کا روپ دھار لے گا۔ اس طرح جنوبی کوریا 6G نیٹ ورک لانچ کرنے والا پہلا ملک بن سکتا ہے۔اس حوالے سے ایرکسن چائنا ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ژانگ یونگ ٹا کا کہنا ہے کہ 6G ورچوئل اور حقیقی دنیا کو یکجا کرے گا۔ 6G ہولوگرافک مواصلات کو سائنس فکشن سے حقیقت کے انتہائی قریب لے آئے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…