پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

حکومت ڈالرز مارکیٹ میں لانے کیلئے عوا م کا اعتماد حاصل کرے ‘ پیففا

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ڈالرز مارکیٹ میں لانے کیلئے عوا م کا اعتماد حاصل کرے ،ڈالرز کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے ،

کورونا وباء کے دوران تین سال تک مشکلات کا سامنا کرنے والا فریٹ فارورڈرز کا شعبہ ایک بار پھر انہی حالات سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا طارق محمود،سابق چیئرمین محمد جمیل احمد،اظہار الحق قمر،محمد الیاس چودھر، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی فرحان سلیم ،سیف اللہ خان،محمد ارشد اور اسد اللہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ضروری درآمدات ہیں ان کیلئے ڈالرز کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینکوں کوہدایات تو دی جاتی ہیں لیکن یہ محض دکھاوا ہے ۔ ایسے بہت سے درآمد کنندگان ہیں جو موخر ادائیگیوں پر درآمدات کی گارنٹی دے رہے ہیں لیکن ان کی بھی ایل سیز نہیں کھولی جارہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات پہلے ہی کم ہو رہی ہیں جبکہ درآمدات میں حکومتی رکاوٹوں کی وجہ سے فریٹ فارورڈرز کا شعبہ شدید بحرانی صورتحال سے دوچار ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…