پاکستان سمیت 7 ممالک شدید کرنسی بحران کا شکار جاپان کے مالیاتی ادارہ نے خبر دار کردیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2022

ٹوکیو (این این آئی)جاپانی مالیاتی ادارہ نومورا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سمیت 7 ممالک شدید کرنسی بحران کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی مالیاتی ادارے نومورا نے معیشت کے بارے میں منفی صورتحال کا حوالہ دیا ہے اور اس کے مطابق پاکستان سمیت مصر،

رومانیہ، سری لنکا، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور ہنگری شدید کرنسی بحران کا شکار ہیں۔جاپانی کمپنی کے مطابق رواں سال مئی سے لے کر اب تک 32 میں سے 22 ممالک نے اندرونی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں جمہوریہ چیک اور برازیل سرفہرست ہیں۔32ممالک کے اندرونی خطرات کا مجموعی اسکور مئی میں ایک ہزار 744 تھا جو بڑھ کر 2ہزار 234 تک پہنچ گیا ہے،یہ اسکور جولائی 1999 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے اور ایشیائی بحران کے دوران یہ اسکور جلد ہی 2 ہزار 692 تک پہنچنے کا امکان ہے، نومورا اقتصادی ماہرین نے ابھرتی ہوئی کرنسیوں کو خطرے کی علامت قرار دیا۔یہ ماڈل کسی بھی ملک کے بین الاقوامی ذخائر، شرح مبادلہ، مالیاتی صحت اور مجموعی اسکور دینے کے لیے شرح سود پر 8 اہم اشاریوں کو ظاہر کرتا ہے۔1996سے لے کر اب تک 61 ابھرتی ہوئی کرنسیوں کے بحران کے اعدادوشمار کی بنیاد پر جاپانی کمپنی کا اندازہ ہے کہ ایسے ممالک جن کا اسکور 100 سے زیادہ ہے وہاں اگلے 12 ماہ میں کرنسی بحران کے 64 فیصد امکانات ہیں۔رواں سال مصر میں 2 بار کرنسی کی قدر میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مصر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پروگرام سے رابطہ کیا، جس کے بعد مصر کا اسکور 165 تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ رومانیا کا اسکور 145 ہے، سری لنکا اور ترکیہ کا اسکور138 ہے جبکہ جمہویہ چیک، پاکستان اور ہنگری بالترتیب 126، 120 اور 100 نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…