ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

  جمعہ‬‮ 18 ‬‮نومبر‬‮ 2022  |  14:50

لاہور/کراچی ( این این آئی)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎