پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

زمینی حقائق کے مطابق ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہی مستحکم رہنا چاہیے ‘ پرویز حنیف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن و سابق صدر لاہور چیمبر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہی مستحکم رہنا چاہیے ، ڈالر کی قدر میں کمی کیلئے مصنوعی اقدامات پہلے سود مند ثابت ہوئے

اور نہ آئندہ ہوں گے ، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور معیشت کی ترقی کیلئے ٹھوس منصوبہ نا گزیر ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی ادارے کے ذمہ داران سے کیا گفت و شنید ہوئی ہے قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے ۔ ہیجانی اور تذبذب کی صورتحال کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قدر میں گھنٹوں کے حساب سے اتار چڑھائو دیکھا گیا ہے جس سے برآمدن کنندگان شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، اس صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی درآمد کنندگان سے حتمی بات چیت نہیں ہو سکتی اورپاکستان کی ساکھ متاثر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ سیاست اور معیشت کو الگ الگ ہونا چاہیے ، سیاسی فائدے کیلئے مصنوعی اقدامات نہ اٹھائے جائیں جس کا بعد میں قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ۔ ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہونا چاہیے اور پھر مستحکم رکھنے کیلئے کوشش کی جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…