پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی جانب سے 32 سال تک اپنی ملکیت کے ہوٹل سے ہی لاعلم رہنے کا انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی جانب سے 32 سال تک اپنی ملکیت کے ہوٹل سے ہی لاعلم رہنے کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے قومی اثاثہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں

پی آئی اے نے چیئرمین پی آئی اے کی زبانی ہدایت پر 1990 میں بغیر معاہدہ سمبارہ ان ہوٹل لاڑکانہ میں سندھ حکومت کے حوالے کیا اور پھر 32 سال تک بھول ہی گیا۔سندھ حکومت 32 سال بعد بھی پی آئی آئی کو ہوٹل واپس کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی اب تک اس کی قیمت دینے کو تیار ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 32 سال تک پی آئی اے اپنے ملکیتی ہوٹل سے ہی لاعلم رہا۔پی آئی اے نے بغیر معاہدہ سمبارہ ان ہوٹل سندھ حکومت کے حوالے کیا۔1990 میں پی آئی اے چیئرمین کے زبانی حکم پر ہوٹل سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا۔ 1990 میں پاکستان میں بے نظیر بھٹو کی حکومت تھی اور ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے کہنے پر پی آئی اے نے یہ ہوٹل سندھ حکومت کے حوالے کیا۔دستاویزات کے مطابق سمبارہ ان ہوٹل لاڑکانہ کی ملکیت آج بھی پی آئی اے کے نام لیکن سندھ حکومت قابض ہے، ہوٹل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 1 ارب روپے سے زیادہ ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے قومی اثاثہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔دستاویزات کے مطابق پی آئی اے چیف نے فورسٹار ہوٹل صوبائی حکومت کودینے کے وقت ایک پائی تک وصول نہیں کی۔ آڈیٹرجنرل نے سفارش کی ہے کہ سمبارہ ہوٹل لاڑکانہ کی موجودہ مارکیٹ قیمت وصول کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں، سندھ حکومت سے ہوٹل واپس لیاجائے یا اس کی قیمت وصول کی جائے،مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملے کو اٹھایاجائے تاکہ پی آئی اے کو اثاثہ یا قیمت ملے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سمبارہ ان ہوٹل کو بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا تھا، پی آئی اے نے وزارت ہوابازی کے ذریعے سمری بھیجی ہے تاکہ اس کی رقم وصول کی جائے،ہوٹل کاقبضہ یامارکیٹ ویلیو کے لیے سمری 2021میں بھیج دی گئی تھی تاکہ یہ رقم ریکور کی جاسکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…