ڈالر کی قدر بڑھانے ، کم کرنے کے کردار سامنے لائے جائیں

2  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا یہ دعویٰ کہ روپے کی بے قدری مصنوعی تھی انتہائی تشویش کا باعث ہے ، حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے

اور اس کے جو بھی کردار ہیں انہیں سامنا لانا چاہیے ،ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو سے برآمدی شعبہ مشکلات کا شکار ہے اس لئے موثر پالیسی نا گزیر ہے ، روپیہ مصنوعی کی بجائے اپنے بل بوتے پر اپنی قدر بڑھائے تو معیشت کیلئے سود مند ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بتانا چاہیے وہ کون سے با اثر کردار ہیں جو ڈالر کی قدر کو بڑھانے اور کم کرنے میں اپنی مرضی کرتے ہیں جس سے ہماری معیشت کی چولیں تک ہل جاتی ہیں ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں یہ کہا ہے کہ روپیہ جس سطح پر ہے یہ اس کی اصل قیمت نہیں ، روپے کی بے قدری مصنوعی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اس کی وضاحت کرے اور بتایا جائے اس کے کردار وں کے خلاف ابھی تک کیا ایکشن لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے برآمدی شعبہ ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔ حکومت برآمدات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائے تاکہ ہماری برآمدات بڑھ سکیں جس سے ہماری معیشت کو فائدہ ہوگا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…