اسٹیل مل کی5ارب سے زائد مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ، سرکاری آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

26  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کی چشم پوشی اور ملی بھگت سے ادارے کی ملکیت قیمتی اراضی جو 250ایکڑ پر محیط ہے اور جس کی 2020 میں مالیت 5ارب 50لاکھ روپے تھی، اس پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے۔

اس بات کا انکشاف سرکاری آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2018 کی آڈٹ رپورٹ جو آڈٹ آفیسر عبدالحمید عباسی نے جاری کی، اس کے مطابق پی ایس ایم کی ملکیت 344ایکڑ اراضی جس کی مالیت 3ارب 44کروڑ تھی، اس پر لینڈ مافیا نے 5گوٹھ آباد کردیئے۔ ان میں عباسیہ سوسائٹی، میاں خان جوکھیو گوٹھ، پوٹھو گوٹھ، علی اکبر گوٹھ اور پیر سر ہندی گوٹھ شامل تھے۔ رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ یہ قبضے چشم پوشی اور مبینہ ملی بھگت سے کیے گئے اور موثر اقدامات اٹھا کر ادارے کی زمین واگزار کروائی جائے۔ مگر انتظامیہ خاموش بیٹھی رہی۔ مزید تحریر کیا گیا ہے کہ اس قیمتی اراضی کی فی ایکڑ قیمت 2کروڑ ہے اور اسٹیل مل انتظامیہ اپنی زمین واگزار کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی سے ادارے کی مزید زمینوں پر قبضے ہوسکتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…