مکوآنہ (این این آئی )فیصل آبادیوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام الناس کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوگئے ۔ آٹا ، گھی اور چینی نایاب ،عوام شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اس ماہ آٹا سپلائی نہیں کیا گیا ۔غریب عوام آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔
دوسری جانب 490روپے فی 10کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہے ۔سبسڈائزڈ اشیائ غریب عوام سے کوسوں دور کردی گئی ہیں ۔ماہ رواں کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر صرف دو بار 300روپے فی کلو کے حساب سے بکنے والا گھی مہیا کیا گیا جو آبادی کے لحاظ سے ناکافی تھا اسی طرح سستی چینی بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر کافی عرصے سے مہیا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ سراپا احتجاج ہیں ۔اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سبسڈائزڈ اشیائے خوردونوش غریب عوام کے لیے امید کی کرن تھیں لیکن اب وہ بھی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے لیے بقا کی جنگ لڑنا مشکل ہوکر رہ گئی ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے ،چینی اور گھی کی وافر مقدار میںدستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔