پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لائف لائن صارفین کی 200یونٹس کی حد کو بڑھا کر 300کیا جائے‘ پروفیشنل ریسرچ فورم

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت 300یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو لائف لائن صارفین میں شمار کرے ، ایڈہاک ازم اورڈنگ ٹپائو پالیسیاں جاری رہیں تو معیشت کسی صورت ٹیک آف کی پوزیشن پر نہیں جا سکتی ،

آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ کے نام سے ہی خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اس لئے حکومت کو پارلیمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سامنے لانے چاہئیں ۔ اپنے بیان میں سید حسن علی قادری نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں لائف لائن صارفین کی 200یونٹس کی حد کو بڑھا کر 300کرے اور اس سفید پوش طبقے کو خصوصی ریلیف ملنا چاہیے ، پیٹرولیم اور بجلی کی فروخت کے لئے کیٹگریز بنائی جائیں ، پوش علاقوں میں رہنے والوں سے بجلی کا یونٹ اسی تناسب سے وصول کیا جانا چاہیے اسی طرح موٹر سائیکل چلانے والے اورگاڑی استعمال کرنے والوں کیلئے بھی پیٹرولیم کی قیمت میں فرق ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے بقول سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے لیکن اس سے وہ لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں جن کا یہ استحقاق نہیں ہے ۔ نادرا کا ڈیٹا زیادہ موثر نہیں اس کے لئے از سر نو سروے کر کے لوگوں کی آمدن کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کیا جائے اورغریب اور سفید پوش طبقات کوراشن ، پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوںمیں خصوصی ریلیف د یا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…