اسلام آباد ( آن لائن)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 5 ہزار 552 میگاواٹ تک رہ گیا ہے،مجموعی پیداوار22 ہزار 448 میگاواٹ جبکہ بجلی کی کل طلب 28ہزار میگاواٹ ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 998 میگا واٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 875 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 135 ہے، بگاس پاور پلانٹس سے 72 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 568 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں