ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کی وجہ تیل کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی کے سبب شہریوں کی کم ہوتی قوت خرید،مون سون بارشیں اور محدود ہوتی

معاشی سرگرمیاں بتائی جارہی ہیں۔آئل انڈسٹری کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 14لاکھ 42ہزار ٹن رہی جو اس سے پچھلے ماہ جون اور جون2021کے مقابلے میں 26فیصد کم ہے جو جولائی کے دوران 18سال بعد پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین فروخت کا ریکارڈ ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سب سے زیاد ڈیزل کی فروخت میں کمی آئی اور ڈیزل کی فروخت سالانہ 38فیصد کم رہی۔پٹرول کی فروخت میں بھی 27فیصد کمی آئی جب کہ ہائی اوکٹین میں 19فیصد اور فرنس آئل کی فروخت سالانہ 5فیصد کم رہی۔کمپنیوں کے لحاظ سے پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیل مارکیٹ میں فروخت میں پی ایس او کا حصہ 47فیصد رہا جو ماہانہ لحاظ سے 2فیصد کم ہے لیکن سالانہ لحاظ سے بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا۔شیل کا فروخت میں حصہ 10فیصد،اے پی ایل کا بھی 10فیصد،ہیسکول کا ایک فیصد،ٹوٹل پارکو کا 12فیصد،گو8فیصد اوربائیکو ایک فیصد رہا۔معاشی ماہرین کا کہناہے کہ جولائی میں گزشتہ 6سال کا سب سے کم پٹرول فروخت ہوا جب کہ ڈیزل میں بھی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے اس کے علاوہ مون سون بارشوں سے بھی آمدن ورفت محدود ہوگئی ہے جب کہ مہنگائی کی وجہ سے بھی تیل کی کھپت کم ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…