لاہور( این این آئی)ملتان کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کم پیداواری لاگت اور ماحول دوست جدید لیف ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جس سے کپاس کی پیدوار میں اضافہ ہوگا۔جدید ٹیکنالوجی کے مطابق کپاس کی تیاری کے لیے زمین کو خاص طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ زمین کی تیاری میں مائیکرواورگینیزم کو شامل کیا جاتا ہے اور اسے گرم درجہ حرارت سے بچایا جاتا ہے۔اس طریقہ کار کے تحت پانی کا استعمال کم ہوتا ہے اورکپاس کی تیاری میں کم اخراجات آتے ہیں اور پیداوار بڑھتی ہے۔کپاس کی کھلوں کے درمیان گندم اورچاول کا بھوسہ رکھ دیا جاتا ہے جس سے فصل پر کیڑوں کا حملہ کم اورزمین کی نمی برقراررہتی ہے۔کاشت کاروں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے ہمیں بہت فائدہ ہوا اور50 فیصد تک کم خرچہ آیا ہے۔لیف ٹیکنالوجی کی مدد سے جہاں کپاس کی بہتر پیداوارہورہی ہے وہاں کسان بھی خوشحال ہورہے ہیں۔