لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں خریداروں کے استحصال کا سلسلہ نہ رک سکا ،دکاندار وںنے سرکاری ریٹ لسٹ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ،حکومت نے سستے رمضان بازاروں میں گھی پر بھی سبسڈی دینا شروع کر دی اور آئل اور گھی پر 50روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو کچا چھلکانیادرجہ اول کی زیادہ سے قیمت 22 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکاندار28سے30روپے فی کلو فروخت کرتے رہے ،آلو کچا چھلکانیا درجہ دوئم 18 روپے کی بجائے25، آلو سفید 14 روپے کی بجائے20، پیاز درجہ اول65کی بجائے70سے75، پیاز درجہ دوئم60روپے کی بجائے65،ٹماٹر درجہ اول63 روپے کی بجائے75سے80،ٹماٹردرجہ دوئم58کی بجائے65،لہسن دیسی 138 روپے کی بجائے160سے170،لہسن چائنہ350روپے کی بجائے420سے440،لہسن ہرنائی265 کی بجائے280سے 290،ادرک تھائی لینڈ220کی بجائے260سے 280، ادرک چائنہ210کی بجائے250سے260، کھیرا فارمی 47 کی بجائے50، میتھی 50 کی بجائے55سے60،بینگن 57کی بجائے60 سے65، بند گوبھی 70کی بجائے80سے 85،پھول گوبھی 55کی بجائے60، شملہ مرچ100 کی بجائے115سے120،،بھنڈی118 کی بجائے140، سبز مرچ اول 104کی بجائے120، گھیا توری 104کی بجائے120،لیمو ںدیسی 670کی بجائے 720سے740روپے،لیموںچائنہ390کی بجائے440،اروی104کی بجائے130سے140، ٹینڈے دیسی 124کی بجائے130سے140،پالک فارمی 32 کی بجائے35،گاجر چائنہ 57 کی بجائے60سے65 جبکہ کریلے62کی بجائے70روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔پھلوں میںسیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 275روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں دکانداروں نے 330سے350روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی، سیب کالاکولو پہاڑی دوم 160کی بجائے190 سے200،سیب کالا کولو میدانی اول 140کی بجائے180،سیب کالا کولو میدانی دوئم 90کی بجائے120، سیب سفید اول135کی بجائے160سے170،سیب سفید دوئم 85کی بجائے100،کیلا درجہ اول 145روپے کی بجائے180، کیلادرجن دوئم 90کی بجائے 120، کیلا سپیشل185کی بجائے250سے260روپے،گرما115کی بجائے120،امردو90،مسمی اول درجن200کی بجائے 280،آڑو300کی بجائے380سے400،اسٹابری اول185کی بجائے220سے240،،کھجورایرانی 275،کھجور اصیل190،فالسہ450 کی بجائے500سے520،خربورہ اول80، خربوزہ گول 63، تربوز 60 اورلوکاٹھ 150روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔علاوہ ازیں لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں گھی پر بھی سبسڈی ملنا شروع ہو گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئل اور گھی پر 50روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔ 455کاایک کلو کا پیکٹ405میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ شناختی کارڈ پر دو کلو تک گھی دیا جارہاہے ۔ خریداروں کا موبائل ایپ پر اندراج کیا جارہا ہے ۔سستے رمضان بازار میں چینی70روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ، خریداروں کو دو کلو تک چینی دی جارہی ہے۔