لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال کے ٹیکس محصولات میں تقریباً11کھرب55ارب روپے کا اضافے کا امکان ہے ،4کھرب30ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات بھی شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی نے عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو مالی سال2022-23ء کے دوران 72کھرب55ارب روپے اکٹھا کرنا ہوں گے
جو موجودہ مالی سال کے 61کھرب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 11کھرب55ارب روپے زائد ہیں۔ ایف بی آر کی آمدن میں 5کھرب20ارب روپے کا بڑا اضافہ جنرل سیلز ٹیکس سے متوقع ہے اس کے لئے رواں سال کے 27کھرب80ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں35کھرب روپے رکھے جائیں گے ۔