پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سستے گھروں کی تعمیر،مارک اپ میں کمی اورسبسڈی بڑھانے کافیصلہ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کے اجراء کا عمل سست روی کا شکار ہے، 8 ماہ میں بمشکل 30 ارب روپے ہی جاری ہوسکے۔ حکومت نے ہاؤسنگ فنانس میں تیزی کیلئے مارک اپ میں کمی اور سبسڈی کا حجم بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت حکومتی مارک اپ سبسڈی اسکیم کی سخت شرائط کے باعث قرضوں کا اجراء

حکومتی دعووں کے مقابلے میں سْست روی کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2021ء میں جاری کردہ اسکیم کے تحت 5 مرلہ گھر کیلئے کمرشل بینکوں کو 258 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں تاہم دسمبر تک 104 ارب 60 کروڑ روپے کا قرضہ منظور کیا گیا، اس میں سے بھی 8 ماہ کے دوران صرف 29 ارب 80 کروڑ روپے ہی جاری ہوسکے۔قرضوں کے سْست اجرائ￿ کی بڑی وجہ زیادہ مارک اپ شرح ہے، قرض کا دورانیہ 5 سے 20 سال مقرر تھا، پہلے 5 سال مارک اپ سبسڈی 3 فیصد، اگلے 5 سال کیلئے 5 فیصد جبکہ باقی 10 سال کیلئے شرح سود مارکیٹ ریٹ پر طے کیا گیا تھا، جس پر اب سبسڈی بڑھاتے ہوئے نظرثانی کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق اب 5 سے 15 سال کیلئے مارک اپ ریٹ 2 سے 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے تاہم آخری 5 سال مارکیٹ ریٹ ہی لاگو ہوگانظرثانی شدہ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں سے بھی 27 لاکھ مالیت تک کا قرضہ لیا جاسکے گا، یوں قرضوں کے اجرائ￿ میں تیزی کے ساتھ سبسڈی میں بھی اضافہ متوقع ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…