جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ایزی پیسہ سے بل جمع کرانے والوں کو لیسکو نے کیسے لوٹا؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )لیسکو میں ایزی پیسہ سے جمع ہونیوالے بلوں میں کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف سامنے ہوا ہے، لیسکو ملازمین نے دکانداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔ ایزی پیسہ سے جمع ہونے والے بلوں کو کمپنی کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہ کیا گیا ۔ صارفین سے مکمل بل

وصول کیے،لیکن ریکارڈ ان رقوم میں کمی کرکے مرتب کیا گیا۔بجلی کے بڑھتے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،قومی خزانہ پھر بھی خالی۔ لیسکو ملازمین ذاتی تجوریاں بھرنے لگے۔ لیسکو دستاویزات میں ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کردہ بلوں میں دکانداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ایزی پیسہ رکھنے والے دکانداروں نے صارفین سے مکمل بل وصول کیے، ادائیگی کی مہر بھی لگا کر دی۔مگر ملازمین نے ان بلوں کو لیسکو کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہیں کیا، بد نیت کرپٹ ملازمین نے بلوں کی رقوم میں کمی کرکے جعلی ریکارڈ مرتب کیا، ترمیم شدہ بل ریونیو ریکارڈ میں ڈالے، یوں نا صرف کمپنی کو نقصان پہنچایا بلکہ فراڈ سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…