پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

میٹریل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے حکومت کا تعمیراتی شعبے کومزید سبسڈی دینے کا فیصلہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مہنگائی کی وجہ سے بلڈرز نے پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیربارے تحفظات کا اظہار کردیا جس کے باعث حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی عاصم شوکت علی کے مطابق حکومت نے

تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27 لاکھ روپے میں حکومت اور بلڈرز کیلئے گھر بنانا مشکل ہے، اس لئے کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے اور اسٹیل کی صنعت کومزید سبسڈی دی جائے گی۔عاصم شوکت علی نے بتایا کہ پورے ملک میں لینڈ ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے جس سے عدالتوں پر اراضی قبضے کے کیسز کا بوجھ ختم ہوگا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونے سے 9 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ترجمان نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بینک 1 ماہ میں قرض کی درخواست منظور یا مسترد کے پابند ہیں۔ قرض کی 54ہزار میں سے 22ہزار درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں، 196 ارب روپے قرض کی درخواستیں میں 75ارب روپے کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…