منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے کا پی آئی اے اور3نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرونِ ملک پروازیں اچانک منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)اور 3 نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کی

منسوخی سے متعلق مسافروں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے یکم سے 18 اکتوبر تک 383 ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔سی اے اے کے مطابق آپریشنل وجوہات اور دیگر بہانوں سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے طیارے استعمال ہوئے، تکنیکی وجوہات پر ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اجازت طلب کی جائے، انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئر لائن آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے۔سی اے اے حکام نے کہاکہ شیڈول ڈومیسٹک پروازیں پابندی کے ساتھ چلائی جائیں، ایئر لائنز عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ پرواز کی منسوخی پرایئر لائن اپنی یا دوسری ایئرلائن پر مسافر کو منزل تک پہنچائے۔ مسافر مطلوبہ سہولت نہیں لینا چاہتا تو ائیرلائن کو ٹکٹ 100 فیصد واپس کرنا ہوگا۔حکام نے کہا ہے کہ لوڈ کی کمی کے باعث پروازوں کی منسوخی کم سے کم کی جائے۔ پروازوں کی منسوخی کم نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جاتی ہیں۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے پیش نظر ائیرلائن مسافروں کی سہولت کے تحت اقدامات کرے



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…