اڈانی پورٹس کا ایران، پاکستان اور افغانستان کو برآمدات اور درآمدات کی سہولت دینے سے انکار

12  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد( این این آئی)بھارت کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون نے کہا ہے کہ ان کے ٹرمینلز نے15 نومبر سے ایران، پاکستان اور افغانستان سے کنٹینر کارگو کی برآمد اور درآمد کی سہولت دینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساںایجنسی کے مطابق

اڈانی گروپ کا حصہ اڈانی پورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے نوٹس تک یہ تجارتی ایڈوائزری اڈانی پورٹس کے ذریعے چلنے والے تمام ٹرمینلز اور تھرڈ پارٹی ٹرمینلز پر لاگو ہو گی۔کمپنی نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔اڈانی گروپ کے ترجمان نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ پورٹ نے اسے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو جاری کیا ہے۔یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب چند ہفتوں قبل ہی بھارتی حکام نے افغانستان سے پیدا ہونے والی تقریباً تین ٹن ہیروئن ضبط کی تھی جس کا تخمینہ 2.65 ارب ڈالر لگایا گیا تھا اور اس کے دو کنٹینر مغربی گجرات کے منڈرا پورٹ پر ہیں جو اڈانی پورٹس کے زیر انتظام ہے۔ان منشیات کو ضبط کیے جانے پر اڈانی پورٹس نے کہا تھا کہ پورٹ آپریٹرز کو کنٹینرز کی جانچ کی اجازت نہیں ہے اور بندرگاہ پر ٹرمینلز سے گزرنے والے کنٹینرز اور لاکھوں ٹن کے ان کارگو کی نگرانی کی کوئی اتھارٹی نہیں ہے۔گجرات کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس وقت ان کنٹینرز سے تعلق کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کنٹینرز میں پتھر موجود ہیں اور ایران کی بندر عباس بندرگاہ سے گجرات منڈرا بندرگاہ پر بھیج دیا گیا تھا لیکن فرانزک سے اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ اس میں ہیروئن تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…