پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کامعاشی بحران سے دوچار یمن کو ساڑھے66 کروڑ ڈالردینے کا اعلان

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے یمن کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ساڑھے66 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔یمن کے لیے فنڈ کے علاقائی نمائندے نے کہا ہے کہ اس رقم سے جنگ زدہ ملک میں شدید معاشی اور انسانی بحران کو

کم کرنے میں مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رقم آئی ایم ایف کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس کے 650 ارب ڈالر کے مختص فنڈ میں سے دی جائے گی،اس فنڈ کے ایکسچینج یونٹ کو ڈالر، یورو، ین، سٹرلنگ اور یوآن کرنسیوں کی معاونت حاصل ہے،اس میں ریاستیں اپنے موجودہ کوٹاشیئر ہولڈنگ کے تناسب سے رقوم حاصل کرسکتی ہیں۔آئی ایم ایف کے علاقائی نمائندے غازی شبیکات نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی آر سے مختص سے رقوم سے یمن کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 70 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔اس سے بحران سے نمٹنے میں انتہائی ضروری مدد ملے گی اور یمنی آبادی کی خوراک ، ادویہ اور طب کی فوری ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔یمن میں گذشتہ چھے سال سے جاری جنگ کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرقریباختم ہو چکے ہیں۔یمن خوراک سمیت بہت سی ضروری اشیا درآمد کرتا ہے اور قریبا 80 فی صد یمنی آبادی کا بیرونی امداد پرانحصار ہے۔یمن اس وقت جنوب میں قائم بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ حکومت اور دارالحکومت صنعا پر قابض ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان منقسم ہے۔حوثیوں نے ستمبر2014 میں صدرعبد ربہ منصورہادی کی حکومت کو دارالحکومت سے بے دخل کر دیا تھا اور تب سے ان کا ملک کے شمالی صوبوں اور اہم شہری مراکزپر قبضہ برقرارہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…