لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا ء اوردرپیش چیلنجوں کے باوجود حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسابات جا ریہ کا خسارہ کم ہوا ہے جس سے ملکی معیشت مزید بہتر ،مضبوط اور مستحکم ہو گی اور اس سے مطلوبہ نتائج بر آمد ہوںگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ گندم ،چاول ،چینی ،دالوں اور دیگر اشیا کی پیداوار بڑھا کر ملک کو خود کفیل بنایا جا سکے۔شوکت ترین نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی چوتھی لہر کے تناظر میں تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔