پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سیر وتفریح کے شوقین بچوں، بڑوں کیلئے بری خبر

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے بچوں اور بڑوں کی واحد سستی تفریح گاہ بھی مہنگی ہوگئی ،لاہور چڑیا گھر سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں پارکنگ ،ٹکٹنگ کی مد میں اضافہ سے عام شہری کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا، سیاحوں کی جانب سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت اور معلومات کی غرض سے سیر وتفریح کے لیے ا?تی ہے, کورونا لاک ڈاو?ن خسارہ اور مہنگائی کے اثرات اب براہ راست اس تفریح کو بھی ماند کرنے لگے ہیں۔پارکنگ میں موٹرسائیکل کی فیس 30 روپے گاڑی کی پارکنگ فیس 50 کردی گئی,سانپ گھر کو ٹھیکے پر دینے کے بعد اس مفت تفریح پر بھی 50 روپے کی ٹکٹ عائد کی گی تھی۔رواں ہفتے محکمہ جنگلی حیات نے داخلہ فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے بچوں کی ٹکٹ 20 سے 30 جبکہ بڑوں کی ٹکٹ 40 سے 60 کردی جبکہ چڑیا گھر کے اندر موجود کینٹیز پر کھانے پینے کی اشیا کے نرخ عام مارکیٹ کی نسبت کئی گناہ زیادہ ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سے چھ افراد کو چریا گھر کی سیر کروانے کے لیے 500 سے زائد خرچہ ا?تا ہے جبکہ کئی سالوں سے چڑیا گھر میں کوئی نیا جانور دیکھنے کو نہیں ملا اور نہ ہی کوئی بہتر سہولیات میسر ہیں۔چڑیا گھر کی جانب سے ٹھیکے پر دی گئی کھلونوں کی دوکانوں پر اشیا کے ریٹس 4 گنا ہیں جبکہ بڑی کینٹن کی بندش کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…