پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

جون تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے

datetime 23  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تجویز پر مذاکرات ہورہے ہیں، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے،مہنگائی کو کم کر نا اولین ترجیح ہے،حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمز لیکر

آرہی ہے،امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے،اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، یہ ایک جامع بجٹ ہوگا، اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے اوائل میں ہی پیش کیا جائے گا،امید ہے جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اس بار پاکستان کیساتھ سخت رویہ اپنایا، ہم نے تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کے ساتھ اس تجویز پر بات چیت جاری ہے، جو ٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چند اہداف پر خصوصی توجہ دی، ایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، اب حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کم کرنا ہے، زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پرکام ہورہاہے، ایکسپورٹ میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمز لیکر آرہی ہے، امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں، اور اسی محبت و پیار کی وجہ سے اس بار اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی

معیشت کو سہارادیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، بجٹ کی تیاری میں تجربہ کار ٹیم کام کررہی ہے، اس لئے یہ ایک جامع بجٹ ہوگا، جسے عجلت میں نہیں بنایا جارہا، اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے اوائل میں ہی پیش کیا جائے گا، اور مجوزہ تاریخ 11 جون ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف اے

ٹی ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنا سیاسی اثر اسوخ استعمال کر رہا ہے اور ہم بھی اس بار اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بہترپالیسی کی وجہ سے کورونا کے باعث معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کو آٹے اور بجلی پرسبسڈی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…