منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی شہریوں کے ساتھ دکاندار بھی شدید پریشان

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، برائلر مرغی کا گوشت عید کے دوسرے روز غریب کی پہنچ سے دور ہے تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت ٹولنٹن مارکیٹ میں

500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ صافی مرغی کے گوشت کی 520سے525 روپے فی کلو تک میں فروخت جاری ہے جس کے باعث شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔گزشتہ کئی روز سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے او ر قیمت ہے کہ کم ہونے کو نہیں آ رہی کبھی 25روپے فی کلو اضافہ اور کبھی اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔صرف شہری ہی نہیں بلکہ اب دکاندار بھی پریشان ہیں کیونکہ اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے ۔حکومت سیمطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گوشت کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیا سرگرم دکھائی دیا. قصابوں نے چھریاں تیز کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…