اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چینی مافیا کے بعد اب مرغی مافیا بھی حکومت سے طاقتور ہوگیا

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب مرغی مافیا بھی حکومت سے طاقتور ہوگیا ہے، مرغی کے گوشت نے چار سنچریاں حکومتی سرپرست میں کراس کرلی ہیں،حکومت نیب اور ایف آئی اے کی طرح عدالت کو بھی کنٹرول اور ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے۔اپنے بیان

میںانہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے انجام کی فکر کریں۔شریف فیملی اور مسلم لیگ ن نے چار سال انتقامی احتساب بھگت لیا۔اب نئے پاکستان کے جعلی کاریگروں اور ڈینٹنگ پینٹنگ کرنے والوں کی باری ہے۔انہوںنے کہاکہ جو کام کرنے کا ہے وہ آپ سے ہوتا نہیں،کام کے نا کاج کے دشمن اناج کے۔خادمہ جی اپوزیشن اور عوام آپ کی کارکردگی پہ رو رو کے تھک گئی ہے۔اگر ہماری نشاندہی پر بھی آپ کو ہوش نہ آئے تو اقتدار کی کرسی چھوڑ دیں۔سلطنت عمرانیہ میں ایک سے بڑھ کر ایک چاپلوس اور خوشامدی موجود ہے۔عوام گھی،چینی،آٹا،دالیں مہنگی ہونے کا شور مچار رہی ہے۔عمران خان کے انڈرٹریننگ منشی کہتے ہیں شہبازشریف کو باہر نہیں جانے دینگے۔سلکیٹڈ وزیراعظم اور ان منشیوں کی اس وقت ساری توجہ شہبازشریف پر ہے۔پہلے یہی ٹولہ نوازشریف اور مریم نواز کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔آج شہبازشریف کو عدالت سے ریلیف ملنے پر پریشانی میں مبتلا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب مرغی مافیا بھی حکومت سے طاقتور ہوگیا ہے، مرغی کے گوشت نے چار سنچریاں حکومتی سرپرست میں کراس کرلی ہیں،حکومت نیب اور ایف آئی اے کی طرح عدالت کو بھی کنٹرول اور ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…