بل گیٹس لٹ گئے ، طلاق سے ملینڈا کو کتنی دولت ملے گی ؟ حیران کن انکشاف

5  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 27 سال بعدگزشتہ روز علیحدگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک چیئرمین بل گیٹس اور ملینڈا واشنگٹن ڈی سی میں رہ رہے ہیں جہاں کے قانون کے مطابق اگر طلاق کے حوالے سے کوئی پیشگی معاہدہ موجود نہ ہوتو اثاثہ جات کی

تقسیم برابری کی سطح پر ہوگی۔نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپے ہے۔بلوم برگ انڈیکس کے مطابق بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 146ارب ڈالر جبکہ امریکی جریدے فوربزکے مطابق یہ رقم 130ارب ڈالرز ہے۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ ملینڈا اور بل کے درمیان طلاق سے متعلق پہلے سے کوئی معاہدہ کیا گیا تھا یا نہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو اثاثہ جات کی مساوی تقسیم کے تحت ملینڈا کو اس طلاق سے 65 ارب ڈالرز سے زائد ملیں گے اور اس طرح سے ان کی طلاق کا شمار دنیا کی مہنگی ترین طلاق میں ہوگا۔اس سے قبل بانی مائیکرو سافٹ کے بانی اور اہلیہ ملینڈا نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ طویل سوچ بچار کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں 3 بچوں کو پروان چڑھایا اورایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح بہبود کا کام کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے کام جاری رکھیں گے لیکن بطور جوڑے کے وہ دونوں مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وہ اس نئی نجی زندگی میں کسی کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کی امید کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور کئی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم ہو گئی ہے،دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیحدگی کا

فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ ہم نے طویل غور و فکر کے بعد اپنی شادی ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔دونوں کی ملاقات 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہوئی تھی، میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی میں شمولیت اختیار کی، ان سے ان کے تین بچے ہیں، مزید لکھا کہ ہم دونوں نے ایک ایسے ادارے کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وہ مشترکہ طور پربل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں،انہوں نے لکھا کہ ہم آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مگر ہماری رائے میں ہم دونوں اب شادی کے رشتے میں مزید بندھے نہیں رہ سکتے۔بی بی سی نے لکھا کہ اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں بل گیٹس اور میلنڈا نے درخواست کی کہ ان کے خاندان کو نئی زندگی کے لئے وقت اور پرائیوسی درکار ہے، جس کا احترام کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…