اسلام آباد (این این آئی)7500ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے 7500 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری 2022 سے ساڑھے سات ہزار کا انعامی بانڈ ختم ہو جائے گا ۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال 31 دسمبر تک ساڑھے سات ہزار کا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہے۔ساڑھے سات ہزار روپے کا انعامی بانڈ فوری طور پر غیر فعال کر دیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو اس بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔بانڈ واپس پر پیسے اکائونٹ میں منتقل ہوں
گے ۔حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 25 اور 40ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے ۔حکومت نے15 ہزار روپے کا انعامی بانڈ بھی ختم کردیا ۔صارفین کو30 جون تک بانڈ کیش کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔پندرہ ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی 2022 سے ختم جائے گا ۔پندرہ ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں۔