بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہنر مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری، عرب ممالک کے بعد اب جاپان میں بھی بے شمار نوکریاں ملیں گی، معاہدہ طے پا گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اب زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو عرب ممالک کے بعد جاپان میں بھی نوکریاں ملیں گی، پاکستان اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ جاپان میں ہر سال 5 لاکھ نوکریاں نکلتیں ہیں عرب ممالک کی طرح ہم جاپان میں بھی زیادہ سے زیادہ افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں وزارت اوور سیز میں جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع تلاش کرنے سے متعلق ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون

خصوصی زلفی بخاری اور جاپانی سفیر نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ جاپان میں ہر سال 5 لاکھ نوکریاں نکلتی ہیں عرب ممالک کی طرح جاپان میں بھی افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں ۔جاپان کے سفیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیس ہزار پاکستانی جاپان میں کام کررہے ہیں پاکستان کمیونٹی جاپان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ پہلے افرادی قوت کے باضابطہ بھیجنے کا کوئی سسٹم نہیں تھا وزارت خارجہ جاپان میں کمیونٹی ویلفیئر آفیسر بھی تعینات کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…