جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

یہ پہلا رمضان ہے جس میں سبزیاں اور انڈے سستے ہیں،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ پہلا رمضان ہے سبزیاں اور انڈے سستے ہیں،وزیراعظم عمران خان آج پیر کو حکومت کے کسان پروگرام کا افتتاح کریں گے،حکومت سے پہلے ملکی وسائل کا بڑا حصہ اشرافیہ پر خرچ ہوجاتا تھا، سابق حکمرانوں کی طرح عمران خان نے

بڑھکیں نہیں ماریں۔میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ آج مارکیٹ میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو مل رہے ہیں جبکہ پیاز اور انڈوں کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسوں کا حساب دیتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کے باعث آج قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پارٹی کی حقیقی طاقت ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان نے زیادہ جدوجہد کی۔ انہوں ں ے کہا کہ عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے اپنے وزیر یا مشیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐکا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیرکا احتساب ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اب چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ پہلا رمضان ہے سبزیاں اور انڈے سستے ہیں،وزیراعظم عمران خان آج پیر کو حکومت کے کسان پروگرام کا افتتاح کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…