فیصل آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ججوں کو ملنے والے جوڈیشل اور سپیشل جوڈیشل الائونس کو ٹیکس سے استثنیٰ دیدیاگیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سیکرٹری رولز اینڈ ایس آر اوز طارق اقبال کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں بتایاگیا ہے کہ
جوڈیشل اور سپیشل جوڈیشل الائونس کے ٹیکس فری ہونے پر کئی عدالتی فیصلے اور حوالے موجود ہیں لہذا ججوں کو دیئے جانیوالے الائونس پر انکم ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے تاہم ایف بی آر نے بھی تمام متعلقہ حکام‘اداروں واکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت جاری کردیں۔