منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

گھی اور آئل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافے سے درجہ دوم گھی کی قیمت 265روپے جبکہ درجہ دوم آئل کی قیمت 275روپے لیٹر ہوگئی۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ،مجموعی شرح 17اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ادادہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رواں ہفتے13اشیاء کی قیمتوں میں کمی 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ،فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بیف 4 روپے آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں تازہ دودھ،چاول خشک دودھ مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے تک سستے ہو گئے،ایک ہفتے میں فی درجن انڈے 10 روپے تک سستے ہو گئے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…