ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی پاکستانیوں کی دولت میں اربوں روپے کا اضافہ 

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس486.21پوائنٹس کے

اضافے سے45399.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 69.82فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب 76کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 5.45فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں امن وامان کے حوالے سے جاری کشیدگی میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں نے  منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے45557.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سے45399.78پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے18532.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس332.51پوائنٹس کے اضافے سے 30863.37پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 102میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب51ارب63کروڑ36لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب36ارب39کروڑ42لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ568روپے کے اضافے سے9818روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل144.60روپے کے اضافے سے2074روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر26.90روپے کی کمی سے335.60روپے اورمری پٹرولیم19.95روپے کی کمی سے1595.61روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…