کراچی(آن لائن) ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہر کراچی میں ایک بار پھر چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ چکن کا گوشت 500 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ماہ مبارک میں بھی کراچی کے عوام مہنگائی سے تنگ، چکن کی قیمتیں پھر حد سے تجاوز کرگئیں۔ بڑھتی قیمتوں پر کمشنر کراچی کی خاموشی نے
بڑا سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ چکن کی بڑھتی قیمتوں کا کون ذمہ دار کون ہے دکاندار نے صاف ہاتھ اٹھالیے کہتے ہیں کمزور گردن پر چھری پھیرنا کہاں کا انصاف ہے۔ پیچھے سے گوشت مہنگا ملتا ہے آگے سستا کیسے بیچیں۔ دکانداروں نے حکومت سندھ اور کمشنر کراچی سے پرائس لسٹ پر نظر ثانی کی اپیل کردی کہتے ہیں گوشت کے ریٹ صحیح کیے جائیں۔