اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کا بحران مزید سنگین ہو رہا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وارننگ دے دی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت پر کین کمشنر سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،67 روپے کلو چینی مہیا کرنے کی بات بے بنیاد ہے۔اپنے اعلامیہ میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چینی کی پیداواری لاگت 105روپے ہوچکی ہے، پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پرچینی بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بحران سے جس طرح نمٹ رہی ہے اس کے
منفی اثرات ہوں گے، ہم نے عدالتی حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کا بحران مزید سنگین ہورہا ہے۔فیصل آباد انوسٹی گیشن اداروں کی چینی ما فیا کے خلاف کاروا ئیاں تیز مدینہ شوگر مل بھی چینی سٹے میں ملوث مقدمہ درج اداروں نے ریکارڈ قبضہ میں لینا شروع کر دیا تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ مدینہ شوگر مل کے مالک میاں رشید بھی چینی سٹے میں شامل نکلے مقدمہ درج مختلف اداروں کی ٹیموں نے شوگر مل کا ریکارڈ قبضہ میں لینا شروع کر دیا ۔