پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ کا حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

15  اپریل‬‮  2021

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کا حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر، 9 ماہ میں زرمبادلہ ذخائر میں 9.49فیصد اضافہ ہواہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منظور شدہ توانائی کے 22 منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ کا حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر، 9 ماہ میں زرمبادلہ ذخائر میں 9.49 فیصد اضافہ، 2 اپریل 2021 کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منظور شدہ توانائی کے 22 منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل، منصوبوں سے پانچ ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ساہیوال کول پاور پلانٹ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ، چائنا حب پاور، اینگرو تھر پاور منصوبہ اور قائداعظم سولر پارک شامل ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی حجم میں 19 فیصد اضافہ، جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 20 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں حکومت پاکستان کی جانب سے 2.5ارب ڈالرز مالیت کے یورو بانڈز کی فروخت کے باعث گزشتہ ہفتہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 2ارب54کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر16ارب ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق 9اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی ذخائر

23ارب 22کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2ارب57کروڑ92لاکھ ڈالرز اضافے سے 16ارب10کروڑ64لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ83لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب11کروڑ39لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…