جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد میں رمضان کی آمد کے بعد لیموں 800روپے کلو ہو گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی نے عوام کو دن کے تارے دکھا دئے ہیں عام اشیاء کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں لیموں جو ماہ رمضان سے پہلے 200روپے کلو فروخت ہو رہا تھا اب 800روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں
جس کے باعث عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کرکے دوکانداروں کو پابند کیا جاتا ہے لیکن اس بار یہ بھی نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث دوکاندار وں من مانی کرنے لگے ہیں سبزی پھل سمیت دیگر اشیاء کے من پسند ریٹ مقرر کرکے عوام کو سرعام لوٹا جا رہا ہے پر کوئی پوچھنے والا نہیں ضلع انتظامیہ کی اس لاپرواہی پر شہریوں نے افسوس کا اظہا رکیا ہے۔