جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہیوی وہیکلز کی فروخت میں معمولی کمی کے علاوہ پورے آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مستحکم نمو حاصل کی جبکہ کار کی فروخت میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں جیپس کی فروخت میں 157.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چھوٹی کمرشل

گاڑیاں / پک اپ میں 41.4 فیصد، ٹریکٹر 57.2 فیصد اور دو یا تین پہیوں والی سواری کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا۔اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے مارچ 2021 کے دوران اپنی دو پہیوں والی سواری کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا جہاں اکتوبر 2020 کے دوران حاصل کیے گئے ایک لاکھ 16 ہزار 24 یونٹس کی پیداوار اور ایک لاکھ 16 ہزار یونٹس کے فروخت کے مقابلے میں مارچ 2021 کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار 442 پیداوار اور ایک لاکھ 25 ہزار 30 یونٹس فروخت کیا گیا۔ہونڈا موٹر سائیکل کی مجموعی فروخت مالی سال 2021 کے 9 ماہ میں 9 لاکھ 61 ہزار 76 یونٹس رہی جبکہ مالی سال 2020 کے 9 ماہ میں یہ 7 لاکھ 68 ہزار 974 یونٹ تھے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 85 ہزار 330 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال مقامی اسمبلرز کی مجموعی ایک لاکھ 12 ہزار 244 یونٹس فروخت ہوئی ہیں۔مارچ 2021 میں کارز کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو فروری 2021 کے 13 ہزار 570 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 17 ہزار 105 یونٹس ہوگئی۔مارچ 2020 میں فروخت 5 ہزار 796 یونٹس تھی جس کی وجہ مارچ کے تیسرے ہفتے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن تھا جس میں اپریل 2020 تک توسیع کردی گئی تھی۔گاڑیوں کی اعلیٰ قیمتوں نے

خریداروں کے جذبات کو متاثر نہیں کیا ہے کیونکہ وہ کم شرح سود پر آٹو فنانسنگ کی طرف زیادہ راغب دکھائی دیتے ہیں۔اگست 2020 سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود اسمبلرز نے پارٹس اور ایسسریز کی درآمد کی کم لاگت کا فائدہ صارفین کو نہیں پہنچایا ہے تاہم صنعت کے عہدیداروں نے عالمی منڈی میں خام مال کی اونچی قیمتوں، اعلیٰ فریٹ کے نرخ اور مختلف ممالک میں بندرگاہوں پر بھیڑ سے متعلق مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…