کراچی(این این آئی)رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا جبکہ شہری انتظامیہ محض تماشائی بن کر رہ گئی ہے ۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 80 تا 100 روپے
درجن میں فروخت ہونے والا کیلا 140 تا 160 روپے درجن،40روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60روپے کلو،30روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز40روپے اور 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا گرما 80 تا 100 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،مارکیٹ میں کینو 250 روپے درجن، چیکو 150 روپے کلو،ہرا سیب 150 روپے کلو،گولڈن سیب 200 تا 250 روپے کلو اور امرود 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،شہر میں فی کلو برائلر مرغی 280تا295روپے کلو جبکہ مرغی کا ایک کلو گوشت 480 تا 490روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،گائے کا فی کلو گوشت 700 تا 850 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1200 تا 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور رمضان میں عوام کو لوٹنے والی مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے ۔