جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،  پاکستانی سرمایہ کاری مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے

بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.97فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 45133پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیا تاہم بعد ازا ں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44788پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور تیزی کا رجحان لوٹ آیاجو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس   70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 6.45پوائنٹس کی کمی سے 18436.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.83پوائنٹس کے اضافے سے30566.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب68ارب75کروڑ89لاکھ روپے سے بڑھ کر78کھرب85ارب74کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے اے کے ڈی کیپٹل 30.84روپے کے اضافے سے442.15روپے اورنیسلے پاکستان30روپے کے اضافے سے5850روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ394.50روپے کی کمی سے9205.50روپے اور گیٹرن انڈسٹریز41.54روپے کی کمی سے512.42روپے ہوگئی۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…