بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی شاہرائیں بند ، ملک بھر میں پیاز کے بحران کا خدشہ

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( این این آئی) قومی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں پیاز کے بحران کا خدشہ، ملک کے اکثر شہروں کو پیاز فراہم کرنے والی جیکب آباد کی سبزی منڈی میں نیلامی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی قومی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے ملک کے اکثر شہروں کو پیاز فراہم کرنے والی جیکب آباد کی سبزی منڈی میںمنگل کے روز پیاز کی نیلامی نہ ہوسکی جس کی

وجہ سے ملک بھر میں پیاز کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جیکب آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمدحسن لاشاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں پیاز کی فراہمی جیکب آباد سے ہوتی ہے لیکن ملک کی موجودہ صورتحال اور قومی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ہمارے پیاز کی گاڑیاں مختلف مقامات پر بند ہیں اس لیے آج منڈی میں پیاز کی نیلامی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کروڑوں روپیوں کا پیاز خراب ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی 35سے 40ہزار کے قریب بوریاں منڈی میں موجود ہیں شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے نیلامی نہیں کی کیوں کہ نیلامی کیسے کی جائے ملک کی شاہراہیں بند ہیں ، انہوں نے کہا کہ جیسے شاہراہیں کھلیں گی تو ملک بھر میں پیاز کی فراہمی شروع کردی جائے گی ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے کہا کہ جیکب آباد کی سبزی منڈی میں آج نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے 1200سے زائد محنت کش بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ مزید صورتحال کیا ہوتی کچھ معلوم نہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…