آئی ایم ایف شرائط پی ٹی آئی کو مشکلات میں ڈال دینگی معروف معاشی امور کے ماہرین نے حکومت کو خبردار کردیا

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت اگر آ ئی ایم ایف کی سفارشات پر عمل کرتی ہے تو تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔آ ئی ایم ایف خود سے کبھی بھی سفارشات نہیں دیتی، حکومت خود کہتی ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہے، اس کی روشنی میں آ ئی ایم ایف سفارشات مرتب کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معاشی امور کے ماہرین نے نجی ٹی وی

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔معروف معاشی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ آ ئی ایم ایف خود کہے کہ ٹیکس لگائے جائیں، حکومت کہتی ہے کہ وہ ٹیکس لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ آ ئی ایم ایف نے جو سفارشات مرتب کی ہیں اس سے شرح نمو سست ہو جائے گی اور مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا اور امیر، غریب کا فرق بڑھ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کہتی کہ وہ خود اپنی آ مدنی بڑھا لے گی تو آ ئی ایم ایف کبھی یہ سب سفارشات نہیں دے گا ۔ معروف معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت خود عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے ،پاکستان میں عوام دوحصوں میں تقسیم ہے ، اگر بیس فیصد امرا تو باقی مڈل کلاس اور غریب لوگ ہیں، اب امرا دس فیصد رہ جائیں گے اور مڈل کلاس لوئر مڈل کلاس میں چلے جائیں گے ۔ معروف تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا کہ آ ئی ایم ایف نے جو شرائط لگائی ہیں، اگر موجودہ حکومت نے ان پر من و عن عمل کیا اور اگلے سال یہ سب شرائط عوام پر لگا دی گئیں تو حکومت کا مستقبل غیر یقینی ہو جائے گا اور اگلے الیکشن میں اس کا نقصان تحریک انصاف کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اقتصادی مسائل اگر مزید بڑھ گئے تو عوام اس نظام کے خلاف ہو جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…