کراچی (این این آئی /مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 152 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 153 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔امریکی ڈالر مزید گرواٹ کے بعد 22ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔ واضح رہے کہ صبح کاروباری ہفتے کے
آخری روز آغاز میں انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر 17 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 152 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153روپے سے کم ہو کر152.85روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے کم ہو کر153.05روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید153روپے سے گھٹ کر152.90روپے اور قیمت فروخت153.30روپے سے گھٹ کر153.20روپے پرآگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 180.80روپے سے کم ہو کر180.30روپے اور قیمت فروخت182.50روپے سے کم ہو کر 182.30روپے پر آ گئی جبکہ80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210روپے سے کم ہو کر209.20روپے اور قیمت فروخت212روپے سے کم ہو کر211.20روپے ہو گئی۔