جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوٹیلیٹی اسٹورز کی سستی چینی بلیک میں فروخت کی جانے لگی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سمیت دیگر سستی اشیا بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جانے لگی، غریب عوام حکومت کی سبسڈی پر فراہم کی جانے والی سستی اشیاآٹا اور چینی سے محروم رہنے لگے ہیں، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز پربد ھ 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے چینی

ٹرک سے اتاری گئی اس دوران اسٹور پر جمع خریداروں کو چینی طلب کرنے پر اسٹور کے ملازمین نے بتایا کہ ابھی ابھی چینی آئی ہے چینی کل فروخت کی جائے گی آپ لوگ کل تشریف لائیں، دوسرے دن جمعرات 8 اپریل کو لوگ صبح 10 بجے یوٹیلیٹی اسٹور پر پہنچے اور اسٹور کھلنے کا انتظار کرتے رہے، دو گھنٹے طویل انتظار کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورکے ملازمین دو پہر 12 بجے اسٹور پر آئے اور اسٹور کھولنے کے بعد 8 سے 10 افراد کو چینی دینے کے بعد کہا چینی ختم ہوچکی ہے، اب مزید لوگوں کو چینی نہیں دے سکتے، آپ لوگ کل تشریف لائیں، گرمی اور سخت دھوپ میں دو گھنٹے تک انتظار کے بعد بھی چینی نہ ملنے پر خریداروں اور اسٹور ملازمین ے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی، اس دوران اسٹور کے ایک سینئر ملازم کا کہنا تھا کہ بے شک آپ ہماری شکایت اوپر کردیں اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے جس پر ایک خریدار نے جواب دیا کہ ہاں آپ کا کوٹہ بڑھ جائے گا آپ چینی زیادہ مقدار میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کریں گے، یوٹیلیٹی اسٹور پر یہ روز کا معمول بن چکا ہے، ہر روز اسٹور پر چینی آتی ہے لیکن عوام چینی سے محروم رہتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور پر موجود خریداروں کا کہنا تھا کہ اسٹور وقت بے وقت کھلتا جس کی وجہ سے دیگر اشیا خریدے بغیر گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے، واضح رہے کہ چینی اوپن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور ز پر قیمت 70 روپے فی کلو ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…